Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی فوج کی 2 فلسطینی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ

رپورٹر اسماعیل الغول اور کیمرامین رامی الریفی شمالی غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کررہے تھے
شائع 01 اگست 2024 01:12pm

اسرائیلی فوج نے الجزیرہ ٹی وی کے دو فلسطینی صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا۔ حملے سے چند لمحات قبل رپورٹر اور کیمرا مین کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹر اسماعیل الغول اور کیمرامین رامی الریفی شمالی غزہ میں اسماعیل ہنیہ کے گھر کے قریب رپورٹنگ کررہے تھے کہ اسرائیلی فضائی حملہ ہوا۔

انخلا کے حکم پر عمل کرتے دونوں علاقے سے نکلے تو دوسرے حملے میں انکی کار کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں سات اکتوبر سے اب تک 108 صحافی اور 165 میڈیا ورکرز کو شہید کیا جاچکا ہے۔

Israel

killed

Journalists

Israeli Air Strike