Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز

رویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا
شائع 01 اگست 2024 12:58pm

صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ کی طبیعت ناسازہوگئی۔ معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کا معائنہ لاہور میں کروایا گیا۔ پرویزالہیٰ کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم نے45 منٹ تک معائنہ کیا اور اس دوران پرویزالہیٰ کے ایکو، کارڈیو گرام اور دل کے ٹیسٹ کیے گئے۔ بعدازاں ڈاکٹروں نے پرویزالہیٰ کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان

PERVEZ ILAHI