Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

معاشی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا چیلنج ہے، ترقی کے سفر میں آنے کے لیے اسپیڈ بریکرزختم کرناہوں گے، وزیر خارجہ
شائع 01 اگست 2024 11:55am

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا، مایوسی پھیلانے اور لوگوں کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیرہیں، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، مایوسی پھیلانے والے سن لیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، معاشی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہاہے،اسحاق ڈار ہم قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں، ترقی کے سفر میں آنے کے لیے اسپیڈ بریکرز ختم کرنے ہوں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا کچھ نہیں ہوگا۔

ہمیں اصلاحاتی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، محمد اورنگزیب

اس موقع پر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، مرکزی بینک میں شرح سود میں کمی کی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا، ہمیں اصلاحاتی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنے کی ضرورت ہے، کرنسی مس میچ کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آگے بڑھنا ہی ہوگا، ہمارے پاس گنجائش بہت ہی کم ہے، بیرونی سرمایہ کاری حکومت کی بہتر پالیسیوں سے آرہی ہے۔

پاکستان

economic crisis

IMF

IMF PAKISTAN

اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ