Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر بنا توکیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو معاف کردوں گا، ٹرمپ

وائٹ ہاؤس نے نائب صدر کملاہیرس کی شناخت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز قرار دے دیا
شائع 01 اگست 2024 10:00am
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو معاف کردوں گا، 200 کے قریب لوگوں کو سزا سناتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملاہیرس پر بھی شدید تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ کملاہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، کملاہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ کملا ابتک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کر سیاہ فام کیسے ہوگئیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کی والدہ کا تعلق بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا، نائب صدر نے اچانک شناخت تبدیل کردی ہے اور خود کو سیاہ فام کہلانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے تک وہ ہندوستانی ورثے کو فروغ دے رہی تھیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نائب صدر کملاہیرس کی شناخت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدربناتوکیپیٹل ہل حملےمیں ملوث افراد کومعاف کردوں گا،ٹرمپ لوگوں کوسزاسناتے وقت انصاف کےتقاضے پورے نہیں ہوئے،ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملاہیرس پر بھی تنقید کملا سیاہ فام شناخت کوسیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کر رہی ہیں،ٹرمپ کملاہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کملاابتک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کرسیاہ فام کیسے ہوئیں؟ ٹرمپ کملاہیرس کی والدہ کا تعلق بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا کملاہیرس کی شناخت پر ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیزہے،وائٹ ہاؤس

Donald Trump

DONALD TRUMP TO WIN

capital hil attack