Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ : صحافی کے گھر کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں درج کرلیا گیا
شائع 31 جولائ 2024 11:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

نوشہرہ میں نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد امین باغی کے گھر کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مقامی نیوز چینل کے صحافی کے گھر کے مین گیٹ پر پشتو میں دھمکی آمیز تحریر چسپاں کی۔

پنجاب پولیس کا اہلکار آپے سے باہر ہوگیا، شہری پر وحشیانہ تشدد کیا

پولیس نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے صحافی کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے نالے میں پانچ کلو گھی کے ڈبے میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔

گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ’دھرنا ختم کیا جائےگا‘

واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے دفعات لگائی گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا

terrorist attacks

Journalists

KPK Police