Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، نوٹی فکیشن جاری

اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، وزارت داخلہ
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 06:24pm

حکومت کا نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کیخلاف بڑا اقدام کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا، اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے۔

نوٹی فکیش کے مطابق دہشت گرد تنظیموں نےاسلام کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یہ دہشت گرداسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، اسلامی تعلیمات کےمطابق ایسےناپاک عناصرکوفتنہ الخوارج کہتے ہیں۔

دہشتگردی میں ملوث دو تنظیمیں حافظ گل بہادر گروپ اور مجید بریگیڈ کالعدم قرار

وزارت داخلہ کی جانب سےدہشتگردوں کیخلاف جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کو اب سے“فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، دہشتگردی سےوابستہ افرادکےساتھ مذہبی القاب استعمال نہیں کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اورنظریے کی عکاسی کرنا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔ یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔

پاکستان

Tehreek Taliban Pakistan (TTP)

TTP Terrorists