Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسرائیل کے ایران میں حملوں کی تاریخ - سائنسدان نشانہ بنتے رہے

اسرائیل گزشتہ کئی برسوں سے عالمی قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران پر حملے کر رہا ہے
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 08:38pm

اسرائیل گزشتہ کئی برسوں سے عالمی قوانین بالائے طاق رکھتے ہوئے ایران پر حملے کر رہا ہے،حالیہ چند برسوں میں اسرائیل نے ایران پر کئی حملے کیے جن میں ایرانی سائنس دانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا.

اٹھائیس جنوری دوہزار تئیس کو لگ بھگ دو درجن اسرائیلی ڈرونز نے اصفہان کے قریب ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا.

اکتیس مئی دوہزار بائیس کو ایرانی ایرو اسپیس انیجئنر ایوب انتظاری کو یزد میں قتل کردیا گیا ،پچیس مئی دوہزار بائیس کو اسرائیلی کواڈ کاپٹرز نے تہران کے جنوب مشرق میں پراچین ملٹری کمپلیکس کو نشانہ بنایا،حملے میں ایک انجیئنر بھی شہید ہوا

،بائیس مئی دوہزار بائیس کو ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل حسان سید کو تہران میں گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا،دو جون دوہزار بائیس کو ایرانی جیالوجسٹ کامران آغا مولائی کو تہران میں ہی قتل کر دیا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہنیہ خاندان کے کتنے افراد جام شہادت نوش کرچکے

ستائیس نومبر دوہزار بیس کو ایرانی ایٹمی پروگرام کے بانی سائنس دان محسن فخری زادہ کو تہران سے چوبیس میل دور مشرق میں سڑک پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،گیارہ جون دوہزار بارہ کو ایران کے نتنز یورنیم افزدوگی پلانٹ کے سپروائزر مصطفی احمدی روشان شمالی تہران میں دو موٹرسائیکل سواروں کے حملے میں شہید ہوگئے،حملے میں ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا

بارہ جون دوہزار دس کو تہران یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر مسعود علی محمدی شمالی تہران میں ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے میں شہید کردیے گئے،ایران نے ان تمام حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی

Iran

Ismail Haniyeh

ISRAELI MISSILE ATTACK