Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

دونوں ملزمان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات درج ہیں
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 08:39pm

اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 7 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کھنہ میں دہشت گری کی دفعات کے تحت درج 2 مقدمات کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی وکیل عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ قیدی ہیں، کون سی جیل میں ہیں؟ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی سزا یافتہ نہیں، لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

ویڈیو لنک پیشی: ’عدالت میں دہشتگرد آگیا‘، عمران خان کس حال میں تھے؟ عمران ریاض کے انکشافات

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیشی کے انتظامات مکمل

عدالت نے جیل سپرینڈینٹ کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

بعد ازاں انساد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر کھل گیا، عمر ایوب کا آفس سے سامان کی چوری کا الزام

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات درج ہیں۔

Shah Mehmood Qureshi

ATC

اسلام آباد

imran khan