پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کیلئے ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ سے 2 اگست کو جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کی بازیابی کے لیے مغوی کے والد محمد اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جولائی کی رات درجن پھر پولیس اہلکاروں نے مغوی کے گھر پر ریڈ کیا، پولیس نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان اکبر کو حراست میں لے لیا، پولیس اہلکاروں نے مغوی کا فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مغوی کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 2 اگست کو ڈی پی او سیالکوٹ سے جواب طلب کرلیا۔
Comments are closed on this story.