Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

بعض مغربی ممالک تہران اور ریاض کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، نومنتخب ایرانی صدر

دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے، مسعود پیزشکیان
شائع 31 جولائ 2024 09:42am

ایران میں صدارتی حلف لینے کے بعد مسعود پیزشکیان نے سعودی وزیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں سعودی وزیرشہزادہ منصور بن مطیب بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے خلاف بدخواہی کے خواہشمند اپنے ناجائز مطالبات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ مسعود پیزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک خیالات اور برادرانہ اور دوستانہ تبادلوں کے علاوہ مذہبی طورپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر نے اپنی طرف سے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے پیزشکیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

Iran

Saudi Arab

Iran and Saudi Arab Ties

ایران اور سعودی عرب تعلقات

ایرانی صدر کا سعودی عرب سے متعلق بیان

نومنتخب ایرانی صدر اور سعودی عرب