Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ کا لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فراز شاہد کہ درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا
شائع 31 جولائ 2024 09:02am

لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال پولیس کو لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے لاپتہ صحافی رانا شاہد بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فراز شاہد کہ درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ سمبڑیال پولیس لاپتہ صحافی رانا شاہد کو بازیاب کرکے 6 اگست کو پیش کرے۔

یاد رہے کہ سمبڑیال پریس کلب کے چیئرمین رانا شاہد محمود کے اغوا کا مقدمہ سمبڑیال میں درج ہے۔

Lahore High Court

missing journalist

rana shahid mehmood