Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کوئٹہ میں شرپسندوں کی لیویز چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید

دونوں اہلکاروں کو 3،3 گولیاں لگی ہیں، لیویز حکام
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 09:41am

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شرپسندوں نے لیویز چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشین کلی ملیزئی روڈ پر شرپسندوں نے لیویز چوکی کو نشانہ بنایا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں کی شناخت یاسر الیاس اور عبدالقدیر کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد لیویز اور پولیس نے شہر بھر کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ڈاکٹروں نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو 3-3 گولیاں لگی ہیں۔

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 اہلکار شہید

وزیر داخلہ کی مذمت

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ میں لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے دونوں لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا اعلی رتبہ پایا، شہید لیویز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلوچستان حکومت کی مذمت

ادھر بلوچستان حکومت نے پشین لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت اور ناقابل معافی جرم ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، لیویز فورس کے بہادر جوانوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا، لیویز فورس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بلوچستان

quetta

check post

check post attack