Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا کی سیکریٹری خارجہ نے کارنیا کا تحفہ پیش کیا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستانی مریضوں کے لیے آنکھوں کے 5 کارنیا سیکریٹری خارجہ کےحوالے کیے گئے، ممتاز زہرا بلوچ
شائع 30 جولائ 2024 11:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سری لنکا کا اعلیٰ سطح کا وفد سیکریٹری خارجہ آرونی وجیے وردھنے کی قیادت میں پاکستان پہنچا ہے، ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی سیکریٹری خارجہ نے کارنیا کا تحفہ پیش کیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستانی مریضوں کے لیے آنکھوں کے 5 کارنیا سیکریٹری خارجہ کےحوالے کیے گئے۔

پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مذاکرات

پاکستان سری لنکا سے کارنیا وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران 35,000 کارنیا ملے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ اس تحفے نے وصول کنندگان کی بینائی اور امید بحال کی ہے۔

foreign office

Sri Lanka