Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیروت میں اسرائیل کا حزب اللہ کے سیکنڈ ان کمانڈ پر فضائی حملہ

شہر میں دھویں کے بادل چھا گئے، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا
شائع 30 جولائ 2024 10:58pm

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقے میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کا یہ حملہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے حملے کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”ٹیلی گراف“ کے مطابق عینی شاہدین نے لبنانی دارالحکومت میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی، جب اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے فواد سوکار پر ”ٹارگٹڈ اسٹرائیک“ کی۔

اسرائیل کی ترک صدر کو صدام حسین جیسا حال کرنے کی دھمکی، ترکیہ کا کرارا جواب

ایک سیکیورٹی ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فواد سوکر جو حزب اللہ گروپ کے سیکنڈ ان کمانڈ اور اس کی عسکری سرگرمیوں کے انچارج ہیں، زندہ بچ گئے ہیں۔

یہ حملہ بیروت کے دحیح محلے میں کیا گیا، جسے حزب اللہ کے گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے گولان کی پہاڑیوں پر حملے کا ”سخت جواب“ دینے کے عزم کے ایک دن بعد ہوا۔

امریکہ نے مبینہ طور پر اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ لبنانی دارالحکومت اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے سے بچے۔

Hezbollah

lebanon

Israeli Air Strike

Beirut