Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کو بڑی پیشکش کردی

مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں، کامران ٹیسوری
شائع 30 جولائ 2024 10:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بدھ کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر صوبے کے گورنر کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کو بڑی پیشکش کردی ہے۔

ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دھرنا مظاہرین کا بدھ کی شام 5 بجےگورنر ہاؤس میں انتظار کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خلاف دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔

راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا 5ویں روز میں داخل، بدھ کو کراچی میں شروع ہوگا

کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے اندر دھرنا دیں، پکوڑوں اور کھانے پینے کا بھی بندوبست کروں گا۔

حکومت نے مطالبات پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا دی، مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بدھ کو ہوگا، لیاقت بلوچ

Jamat e Islami

Kamran Khan Tessori

jamat e islami protest