Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی خاتون بچوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

خاتون کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بچوں کی حوالگی کی درخواست
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 08:27pm

بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی فرزانہ بی بی بچوں کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی۔ بچوں کی یاد میں سسکتی خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بچوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔

بھارتی خاتون فرزانہ بی بی بچوں کی تڑپ میں لاہور ہائیکورٹ کے در پر پہنچ گئی۔ کہتی ہیں 9 سال قبل ابو ظہبی میں پاکستانی شہری مرزا یوسف الہی سے شادی ہوئی اور 2018 میں دونوں بچوں کے ہمراہ شوہر کی فرمائش پر پاکستان آئی۔ شوہر نے دونوں بچے چھین لیے اور چاہتا ہے کہ میں بچوں کے بغیر واپس چلی جاؤں۔

 ممبئی سے تعلق رکھنے والی فرزانہ بی بی آج نیوز کو تفصیلات بتا رہی ہیں
ممبئی سے تعلق رکھنے والی فرزانہ بی بی آج نیوز کو تفصیلات بتا رہی ہیں

فرزانہ بی بی کی وکیل بشریٰ قمر کہتی ہیں کہ ایک ماں اپنے بچوں کیلئے در در پھر رہی ہے، شوہر کے دوستوں کی جانب سے بھی فرزانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پاکستانی نوجوان سے آن لائن نکاح کرنے والی بھارتی لڑکی مشکل میں پھنس گئی

بھارت میں ہندو لڑکی 3 بچوں کے باپ مسلمان کی دوسری بیوی بن گئی

سیما کے بعد ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر اپنے محبوب کیلئے بھارت جا پہنچی

دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ کو بچوں کو چھیننے میں ملوث شخص کو پیش کرنے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو بھی بچوں کی حوالگی کیلئے ہرممکن اقدام کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Muslim women

CM Punjab Maryam Nawaz