Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں محکمہ ایکسائز نے شراب مہنگی کردی

شراب اور بیئر کی بوتلوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 08:18pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شراب اور بیئر کے نرخوں میں ایک بار پھر 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے نرخوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شراب اور بیئر کی بوتلوں کی قیمتوں میں 31 روپے سے 120 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے چند ماہ قبل بھی نرخوں میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا۔

خلیل الرحمان قمر کے پاس معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ”لائن وہسکی“ کی بوتل کی قیمت 114 روپے اضافے سے 1173 روپے ہو گئی ہے جبکہ ”کلاسیکل وہسکی“ کی قیمت 113 روپے اضافے سے 2411 روپے ہو گئی ہے۔

کرینہ کپور ہندونہیں، تو پھر کون سا مذہب مانتی ہیں؟ للیتا کا انکشاف

اسی طرح ”ونٹیج وہسکی“ کی قیمت 113 روپے اضافے سے 2018 روپے مقرر کی گئی ہے اور بیئر کے ایک کین کی قیمت 531 روپے سے بڑھ کر 560 روپے کردی گئی ہے۔

شراب اور بیئر کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں متعلقہ کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

Beer

Liquor

Bottle Price