Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں اقوامِ متحدہ کے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ

گاڑی پانی کے نمونے اکٹھا کرنے گئی تھی، پولیس ذرائع
شائع 30 جولائ 2024 10:50pm

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں اقوام متحدہ کے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر فائرنگ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی، جو پانی پر کام کرنے والے یو این ادارے کی گاڑی پر کی گئی، گاڑی پانی کے نمونے اکٹھا کرنے گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ مسلح نامعلوم افراد پیسنجر گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لے رہے تھے، مشکوک افراد کو دیکھ کر یو این کی گاڑی میں موجود افراد نے گاڑی بھگا دی، جس پر ان مسلح افراد نے پیچھے سے فائرنگ کی، گولی گاڑی کے ٹائر پر لگی۔

یو این کی گاڑی پھٹۓ ہوئے ٹائر کے ساتھ ٹانک میں داخل ہوئی جہاں ٹانک پولیس نے انہیں ریسکیو کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے، تاہم، فائرنگ سے گاڑی کو معملی نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Tank

Firing on UN vehicle