Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے پر 3 ملزمان گرفتار

لڑکے نے لڑکی کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے کےلیے بلایا تھا، پولیس
شائع 30 جولائ 2024 05:41pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

گوجرانوالا میں لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گیسٹ ہاؤس کی چھت سے نیچے پھینک دیا گیا۔ لڑکی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کی گوجرانوالہ کے لڑکے سے دوستی تھی، لڑکے نے لڑکی کو گیسٹ ہاؤس میں ملنے کےلیے بلایا تھا جہاں ملزم اوراس کے دو ساتھیوں نے لڑکی کو نشہ آورمشروب پلاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خلیل الرحمان قمر کے پاس معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

اس حوالے سے پولیس کا کہنا مزید کہنا ہے کہ لڑکی اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالات تشویش ناک ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیش کےدوران انکشاف ہوا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد تیسری منزل سے گرایا گیا جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’دھمکی دی تو ملزمان نے چھت سے نیچے گرا دیا‘۔

ہنی ٹریپ معاملہ: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا اور ملزمان کی پلاننگ کی ویڈیوز وائرل

punjab

Punjab police

SEXUAL HARRASMENT