Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان قمر کے پاس معروف پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز کا انکشاف

بلیک میل ہونے والوں میں بدوبدی گانے کی ماڈل بھی شامل، وکیل کا دعویٰ
شائع 30 جولائ 2024 05:22pm

پاکستان کے معروف مصنف، شاعر، ڈرامہ نگار اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کے خلاف ہنی ٹریپ کیس لڑنے والے وکیل الزام عائد کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے پاس پاکستانی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں اعور وہ انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔

خلیل الرحمان کے خلاف مقدمہ لڑنے والے وکیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’خلیل الرحمان پاکستانی اداکاراؤں کی ویڈیوز اور تصاویر سے انہیں بلیک میل کرتے ہیں اور یہ ان کی پرانی عادت ہے‘۔

ہنی ٹریپ کیس: حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا، ملزمہ آمنہ عروج کا جج سے مکالمہ

انہوں نے کہا کہ ’گیت بدو بدی کی اداکارہ کی بھی نازیبا تصاویر ان کے پاس تھیں اور اسے بھی بلیک میل کیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ میں باقی شواہد بھی پیش کروں گا، جن اداکاراؤں کو خلیل الرحمان نے بلیک میل کیا ان کے نام بھی ہیں میرے پاس۔

خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان قمر پر تشددکیا، موبائل،گھڑی اور نقدی بھی چھین لی جب کہ اے ٹی ایم کارڈ سے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے تھے۔

خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حسن شاہ اور ساتھی رفیق کو پشاور سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم خواتین سمیت 12 ارکان پر مشتمل گروہ کا مرکزی کردار ہے اور خاتون سمیت 12 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ گرفتاری سے قبل خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حسن شاہ نے الزام لگایا تھا کہ آمنہ عروج نہیں بلکہ خلیل الرحمان انہیں بلیک میل کر رہے تھے اور خلیل الرحمان اس سے قبل بھی کئی لڑکیوں کے ساتھ ایسا کرچکے ہیں۔

جبکہ ملزمہ آمنہ عروج نے آج عدالت میں پیشی کے دوران بیان دیا کہ جج صاحب مجھے پھنسایا گیا ہے، میں نے رقم نہیں لی، حسن شاہ نے میری ویڈیو بھی وائرل کی، حسن شاہ اور خلیل الرحمان نے مجھے بلیک میل کیا۔

Khalil ur Rehman Qamar

Honey Trap

BLACKMAILING

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video