Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

عمر ایوب اور شبلی فراز کی حکومت پر کڑی تنقید، ’ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے توانائی بحران کی بنیاد رکھی’

ستر فیصد منصوبے درآمدی توانائی پرلگا دیے، غلط معاہدوں کی وجہ سےکیپسٹی چارجزمیں اضافہ ہوا، رہنما پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 08:52pm

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز مہنگی بجلی ہونے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

عمرایوب نے کہا کہ ہمارے دور میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا، آج پچاسی روپے تک پہنچ گیا ہے، ستر فیصد منصوبے درآمدی توانائی پرلگا دیئے۔ غلط معاہدوں کی وجہ سےکیپسٹی چارجزمیں اضافہ ہوا۔

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر کی ضمانت کنفرم

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیدواری صلاحیت بیالیس سے تینتالیس ہزار میگا واٹ ہے، حکومت بجلی بنانےکی صلاحیت بیس ہزارمیگاواٹ سےنہیں بڑھارہی، حکومت نےخیبرپختونخواحکومت سےدشمنی کاعمل شروع کردیا۔

علاوہ ازیں شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے توانائی بحران کی بنیاد رکھی، آئی پی پیز سے معاہدوں میں قوم کے بجائے اپنا مفاد دیکھا، معاہدے زائد ریٹس پر کیے گئے۔

بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات شروع، پیداوار اور تقسیم میں نجی شعبہ شامل کرنے کی تجویز

electricity

electricity prices

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI seats

pti secretariat

pti secretariat seal