Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ: رؤف حسن و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 02:56pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل سینیٹر علی ظفر، علی بخاری و دیگر پیش ہوئے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پروسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو آئے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامرشیخ نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ روف حسن و دیگر کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا، روف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کروایا جائے۔

رؤف حسن اور دیگر ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے

ایف آئی اے پرایسکیوٹر نے روف حسن کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی جبکہ پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت کے مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے روؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔

گزشتہ سماعت پر ڈیوٹی جج مرید عباس نے روؤف حسن اور دیگر کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔

ایف آئی اے روؤف حسن اور دیگر کا مجموعی طور پر 7 دن کا ریمانڈ حاصل کرچکی ہے۔

گزشتہ سماعت پر ڈیوٹی جج مرید عباس نے روؤف حسن اور دیگر کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا، ایف آئی اے روؤف حسن اور دیگر کا مجموعی طور پر 7 دن کا ریمانڈ حاصل کرچکی ہے۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن و دیگر9 ملزمان کے خلاف پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

23 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے حوالے کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر پولیس کا چھاپہ، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے

پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ، رؤف حسن و دیگر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

22 جولائی کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔

اس سے قبل شبلی فراز نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رہنما رؤف حسن دونوں کو گرفتار کرلیا لیکن پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ کس کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد

district and session court

PECA Act

Rauf Hassan

rauf hassan arrest