Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل کا ساہیوال کے قریب پاور انجن فیل ہوگیا

گرمی اور حبس کی وجہ سے ٹرین میں مسافر خواتین اور چھوٹے بچے شدید پریشان
شائع 30 جولائ 2024 12:34pm

لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل کا ساہیوال کے قریب پاور انجن فیل ہوگیا، گرمی اور حبس کی وجہ سے ٹرین میں مسافر خواتین اور چھوٹے بچے شدید پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس کا پاور انجن ساہیوال کے قریب فیل ہوگیا جبکہ پاور انجن بند ہونے سے ٹرین میں سوار مسافر پسینہ سے شرابور ہوگئے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ گرمی اور حبس سے بچنے کے لیے مہنگی ٹکٹ خریدی، ٹرین میں مکمل پاور ڈاؤن سے اے سی اور پنکھے بند ہو گئے۔

خواتین اور چھوٹے بچے گرمی سے شدید پریشان ہیں جبکہ مسافروں نے ریلوے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Pakistan Railways

lahore

Sahiwal

Train

khyber mail express

train power engine fail

khyber mail