اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 2 ارکان شہید
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے دو ارکان شہید ہوگئے۔
حزب اللہ نے جواب میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں مقبوضہ گولان حملے کا شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب کشیدہ صورتحال پر فرانس جرمنی اردن کی فضائی کمپنیوں نے بیروت کی پروازیں روک دیں۔ اسرائیل کی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی کے بعد امریکا، اٹلی اور جرمنی نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے جبکہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک نے سفری انتباہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل دھماکے میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے، امریکا اور اسرائیل نے حملے کا الزام حزب اللہ پر لگایا تھا جبکہ حزب اللہ نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
Comments are closed on this story.