Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 01:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو سعودی عرب اور برطانیہ جانے سے روکا گیا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے جس پر شوکت یوسفزئی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔

جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکال کر ایف آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کا شوکت یوسفزئی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر آف لوڈ کردیا گیا

مراسلے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر نام نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شوکت یوسفزئی کا نام نگران حکومت کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روگا گیا، پہلے بھی عمرہ کے لیے جا رہے تھے تو روکا گیا تھا اب دوبارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر یورپ جانے سے روکا گیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شانگلہ میں ایک ایف آئی آر ہے، اس میں شوکت یوسفزئی ضمانت پر ہیں، اس ایف آئی آر پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کے لیٹر پر ان کا نام شانگلہ کی ایک ایف آئی آر پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

وکیل شوکت یوسفزئی نے دلائل دیے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تو ہمیں کلیئر کیا ہے۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی سے بات ہوئی ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ان کو کلیئر کیا ہے تو پھر ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

بعد ازاں، عدالت نے شوکت یوسفزئی کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

خیبر پختونخوا

ECL

Exit control list

Shaukat Yousafzai

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)