Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے جنگل میں ’40 دن تک بھوکی پیاسی‘ بندھی امریکی خاتون بازیاب ’شوہر مجھے باندھ کر چھوڑ گیا‘

ایک چرواہے نے دیکھا کہ ایک انتہائی مختلف دکھنے والی خاتون کی ٹانگیں کسی نے ایک درخت سے باندھ رکھی تھیں
شائع 30 جولائ 2024 10:00am

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے گھنے جنگل سے امریکی خاتون کو بازیاب کرایا گیا جس کے بارے میں خود خاتون نے انکشاف کیا کہ اُسے اسی کے شوہر نے 40 روز قبل آہنی زنجیر سے ایک درخت کے ساتھ باندھ باندھا اور تنہا چھوڑکرچلا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک چرواہے معمول کے مطابق اپنے مویشی جنگل لے کر گیا تو اسے چیخیں سنائی دی۔ چرواہے نے دیکھا کہ ایک انتہائی مختلف دکھنے والی خاتون کی ٹانگیں کسی نے ایک درخت سے باندھ رکھی تھیں۔

چرواہے نے مقامی لوگوں اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس کی ٹیم جنگل میں پہنچی اور خاتون کی ٹانگ سے بندھی آہنی زنجیر کو کاٹا کر اسے چھڑوایا تو وہ کمزوری سے نڈھال تھی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ خاتون امریکی شہریت کی حامل ہیں اور اسے کسی مجرم نے نہیں بلکہ ان کے اپنے شوہر نے اس ویران مقام پر باندھ کر تنہا چھوڑ دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کئی دن سے بھوکی اور پیاسی تھیں اور جس وقت انہیں بازیاب کیا گیا وہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پارہی تھیں جبکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشان بھی نہیں تھے۔

خاتون کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا

بعدازاں امریکی خاتون نے پولیس کو تحریر کے ذریعے بتایا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔ خاتون کے مطابق ’ان کو کسی قسم کا انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کا جبڑا حرکت نہیں کر پا رہا تھا اور ان کے لیے پانی تک پینا ناممکن ہو گیا‘۔

خاتون نے یہ دعوی بھی کیا کہ وہ 40 دن سے جنگل میں بھوکی اور پیاسی بندھی رہی تھیں۔ لیکن اتنے عرصے تک بنا کھائے پیے زندہ رہنا کیسے ممکن ہے؟ اس سوال نے یہ معاملہ اور بھی پراسرار بنا دیا ہے۔

خاتون نے یہ بھی لکھا کہ ’میرے شوہر نے مجھے درخت سے باندھ دیا۔ میں پھر بھی زندہ بچ گئی لیکن وہ بھاگ گیا ہے۔‘

پولیس کو امریکی خاتون کی ذہنی حالت پر شبہہ

اس حوالے سے سپرٹنڈنٹ پولیس سوربھ اگروال نے بتایا ہے کہ ابتدائی معائنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی دستاویزات سے علم ہوتا ہے کہ وہ دلی، ممبئی اور گوا میں ڈاکٹروں کے پاس زیرعلاج رہ چکی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس کا شوہر تمل ناڈو کا رہائشی ہے۔ پولیس نے اس دعوے کی تصدیق کے لیے ٹیم روانہ کر دی ہے۔

india

american

امریکی خاتون بھارت کے جنگل میں پھنس گئی

American national women in Indian jungle