Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ دنوں میں بجلی سستی ہونے والی ہے، وزیرپیٹرولیم کا بڑا دعوی

حکومت نے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصدق ملک
شائع 30 جولائ 2024 09:18am
سینیٹر مصدق ملک۔  فوٹو — فائل
سینیٹر مصدق ملک۔ فوٹو — فائل

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو آئندہ دنوں میں بجلی سستی ہونے سے متعلق خوشخبری سنادی۔

نجی چینل کے پروگرام میں دوران انٹرویو انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے 86 فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے خزانے سے 50 ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں مصدق ملک نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی پیز کے مسئلے پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔

واضح رہے کہ زائد بلنگ اور آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کرنے کے معاملے پر جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی میں 5ویں روز میں داخل ہوگیا ہے جبکہ حکومت کے ساتھ احتجاجی شرکا سے کیے جانے والے تمام مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں آئی پی پیز کی ادا کی جانے والی رقوم اور ان کے ساتھ مہنگے معاہدوں پر تمام حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سابق وفاقی وزیر تجارت گوہراعجاز نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کو کی جانے والی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگنے کے بعد کہا تھا کہ آئی پی پیز کے معاہدے پڑھے اور ان کی تفصیلات بھی جانتا ہوں، بدانتظامی اور بدعنوانی کے نام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ٹوٹنے کی وجہ سے ہمیں لوٹا جا رہا ہے۔

اس سے قبل گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری سے آئی پی پیز کو کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا تھا۔ انہوں نے پریس ریلیز میں مطالبہ کیا تھا کہ تمام 106 آئی پی پیز کا ڈیٹا پبلک کیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ کس بجلی گھر نے اپنی صلاحیت کے مطابق کتنی بجلی پیدا کی ؟

دوسری جانب پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ کہ حکومت یکطرفہ طور پر آئی پی پیز کے ساتھ خودمختار ضمانتوں پر مبنی معاہدوں سے الگ نہیں ہوسکتی، کیونکہ اس سے ریکوڈک معاملے کی طرح ثالثی عدالتوں میں حکومت کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستان

electricity

electricity bill

پاکستان میں بجلی مہنگی

بجلی مہنگی کےخلاف احتجاج

protest against inflated bills