Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کیا
شائع 30 جولائ 2024 05:23pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کردیا۔ انہیں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جانا تھا۔ تاہم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ مسعود پیز شکیان آج حلف اٹھائیں گے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

Iran Presidential Candidates

Iran and Pakistan

ایران پاکستان تعلقات

ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری