Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایران نے برکس تنظیم پاکستان کی شمولیت کی حمایت کر دی

پاکستان نے برکس کی رکنیت کی درخواست دے رکھی ہے
شائع 30 جولائ 2024 12:24am

ایران نے برکس تنظیم پاکستان کی شمولیت کی حمایت کر دی۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری کا بیان بھی سامنے آگیا۔

رضا امیری نے کہا کہ ہم برکس تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کی حمایت کردی۔ پاکستان بااثر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پراہم ملک ہے، پاکستان کا رکن بننا برکس کو مزید مضبوط کرے گا۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبیہ افریقہ برکس کے رکن ممالک ہیں، ایران کو اسی سال تنظیم کی رکنیت ملی ہے، جبکہ پاکستان نے برکس کی رکنیت کی درخواست دے رکھی ہے۔

یہ بلاک سب سے پہلے 2009 میں ایک غیر رسمی چار ملکی کلب کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ایک سال بعد بورڈ میں آیا۔

پاکستان

BRICS

BRICS 2024 Block