Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین جونیئر والی بال چیمئین شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کوریا کو بھی شکست دی تھی
اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 06:28pm

ایشین جونیئر والی بال چیمئین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹاتے ہوے شکست دیدی ، گرین شرٹس نے میچ میں شاندار پرفارمنس دی۔

بحرین میں جاری ایشین انڈر 18 والی بال چیمپٸین شپ میں پاکستان کا دوسرے پول میچ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوا۔

گرین شرٹس نے بھارت کو جارحانہ کھیل کی بدولت صفر کے مقابلے میں تین گیم سے شکست دی۔

بھارتی پلیئرز پاکستان کے اٹیکینک کھیل روکنے میں ناکام رہے۔ پاکستان نے میچ پچیس بیس، انتیس ستائیس، پچیس پندرہ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں کوریا کو بھی شکست دی تھی۔

india

پاکستان

Asian Champion