Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

فچ ریٹنگ ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے، پالیسی ریٹ مزید نیچے آتا دیکھیں گے، وزیر خزانہ

ہم یورو بونڈز اور امریکی مارکیٹ کی طرف بھی جائیں گے، محمد اورنگزیب
شائع 29 جولائ 2024 07:17pm

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا نہے کہ فچ کی ریٹنگ ہماری کاوشوں کا نتیجہ ہے، معیشت بہتر سمت میں جارہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، مہنگائی بھی کم ہوئی ہے، امید ہے کہ ہماری ریٹنگ مزید بہتر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ریٹنگ ایجنسیز سے ہمارا رابطہ رہا ہے، ہم یورو بونڈز اور امریکی مارکیٹ کی طرف بھی جائیں گے، امید ہے کہ ہماری ریٹنگ مزید بہتر ہوگی۔

فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی

انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی پالیسی ریٹ دیکھتی ہے، پالیسی ریٹ کم ہونا صنعت کیلئے اچھی خبر ہے، ہم پالیسی ریٹ مزید نیچے آتا دیکھیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کی گروتھ ہوگی، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

Fitch Ratings

Muhammad Aurangzeb

New Monetary Policy