Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے بھائی کا بینک عملے پر تشدد، پاؤں پکڑوا لئے

مقامی تاجر کے ساتھ رقم کے لین دین کا معاملہ تھا، سابق بینک مینجر
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 07:24pm

گھوٹکی میں صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی نے بینک عملے پر تشدد کیا اور اپنے پاؤں پکڑوا کر معافی منگوائی۔

صوبائی وزیر سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کے بھائی وڈیرے ظفر اللہ دھاریجو نےمبینہ طور پر بینک عملے کو گھر بلا کر تشدد کیا، ظفراللہ دھاریجو نے سابق بینک مینیجر پر بھی تشدد کیا۔

سابق بینک مینجر کا کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ظفر دھاریجو نے صلح کے لئے بنگلے پر بلایا، اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بینک افسران کو پاؤں پکڑوا کر معافیاں منگوائیں۔

سابق بینک مینجر خادم حسین نے کہا کہ معاملہ مقامی تاجر کے ساتھ رقم کے لین دین کا تھا سابق ایس ایس پی نے ہمارے خلاف تین مقدمہ درج کروائے ہیں ۔ انھوں نے آئی جی سندھ اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Sindh Police

Torture

Ghotki