Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے مین داخلی دروازے پر منتقل

کیمپ میں شبلی فراز سیف اللہ ابڑو، فلک ناز سمیت دیگر رہنما شریک
شائع 30 جولائ 2024 12:25am

پاکستان تحریک انصاف نے بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے مین داخلی دروازے پر لگا لیا گیا۔

کیمپ کو بارش کے باعث داخلی دروازے پر لگا لیا گیا ہے ۔ کیمپ میں شبلی فراز سیف اللہ ابڑو،فلک ناز سمیت دیگر رہنما موجود ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا کہ روزانہ 3 سے 7 بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔

تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے گرفتاریوں، چھاپوں، قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات پر آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

imran khan

PTI MNA

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Hunger Strike

pti leaders arrest