Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’22 لاکھ کیلئے سگے بھانجوں کو اغوا کیا، دوا زیادہ ہونے سے مرگئے‘ ملزم کا اعترافی بیان

قاتل اور اغوا کار عطائی ڈاکٹر عبد الکریم کا بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا
شائع 29 جولائ 2024 05:09pm

ماڑی پور مچھر کالونی میں 2 کم سن بچوں کو اغوا کے بعد قتل کے ملزم عطائی ڈاکٹر عبد الکریم کا بیان آج نیوز نے حاصل کرلیا۔

ملزم نے دونوں بچوں 8 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کو اغوا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے میرے کلینک پر 12 بجے آئے بچوں کی فرمائش پر بریانی منگوا کر دی اور بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد لسی میں بے ہوشی کی دوا ملا کر دی۔ بچے 4 سے 5 بجے کے بیچ بے ہوش ہونے لگے جب بچوں کے ہاتھ پیر باندھے تو بچے ہوش میں تھے۔

ملزم نے بتایا کہ شیطان سوار ہوا نیت خراب ہوئی اور 22 لاکھ روپے کا ادھار اتارنا تھا اسلئے واردات کی۔

ملزم عبد الکریم لیاری جنرل اسپتال میں بطور ٹیکنیشن کام کرتا ہے ، اور گزشتہ 15 سال سے عطائی ڈاکٹر ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ روز ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں علاقے میں پیش آیا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزم بچوں کا رشتہ دار ہے اور اس نے بچوں کو طوطا دلانے کے بہانے اپنے پاس بلوایا اور انہیں اغوا کر لیا جبکہ ملزم عبدالکریم بچوں کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کے گھر والوں کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈتا بھی رہا تھا ۔

karachi

Karachi Police

child murder

Machar Colony

Child Killed