Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کی درخواست مسترد کردی

سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہوں گی، احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈپٹی کشمنر
شائع 29 جولائ 2024 03:37pm

اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کی درخوست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں 60 سے زائد سفارت خانے اور عالمی اداروں کے دفاتر ہیں، سفارت کار اور غیرملکی مختلف سیکٹرزمیں رہتے ہیں، شہر میں احتجاج اور ریلیاں غیرملکیوں کی نقل و حرکت کو متاثر کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ یومیہ 5 لاکھ لوگ ملازمت یا تعلیم کی غرض سے سفرکرتے ہیں، احتجاج اُنہیں اُن کے بنیادی حق سے محروم کرے گا۔

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاجی مظاہرہ، راولپنڈی پولیس نے تیاریاں کر لیں

پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار

پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر سے جواب طلب

ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہوں گی، ان وجوہات کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اسلام آباد

deputy commissioner

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa noc