Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

ملک کے کون سے شہروں میں آئندہ 3 دنوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوگی

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 03:29pm

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 3 روز میں ملک کے مختلف شہروں میں 200 ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 3 دنوں میں کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے جبکہ پوٹھوہار، مردان اورلاہور ڈویژن میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور، میرپور خاص، سکھر، کراچی، حیدر آباد، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہ سلیمان رینج بشمول ژوب، زیارت، قلات اور سبی ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

بارشوں کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

گرمی کے ستائے تیاری کرلیں، ملک بھر میں مون سون بارشیں ہونے والی ہیں

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو خطرے سے دوچار علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خطرے سے دوچار علاقوں کے رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کر لیں۔

دوسری جانب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہےکہ جڑواں شہروں میں مجموعی طور 50 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی، نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح 12 فٹ ہوگئی ہے اور نالہ لئی پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے جبکہ نالہ لئی کے اطراف آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت ی گئی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش، کئی علاقوں میں بجلی فراہمی معطل

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ندیم کالونی اور جاویدکالونی کے مکینوں کوالرٹ کردیا گیا ہے، سائرن بجاکر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

Rain

NDMA

heavy rains

rainy weather

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED

HEAVY RAINFALL