Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

علی امین حالات درست نہیں کرسکتے تو کرسی چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

آپریشن عزمِ استحکام کے علاوہ کس طریقے سے حالات درست ہوسکتے ہیں بتایا جائے، گورنر کے پی کی گفتگو
شائع 29 جولائ 2024 01:10pm

ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبے کے معاملات درست نہیں کرسکتے، حالات پر قابو نہیں پاسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سندھ آئیں تو اُن کا مفت علاج کراتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں گورنر کے پی کے ہاتھوں ذہنی کوفت برداشت کرنا پڑی ہے اس لیے ہرجانے کا نوٹس انہیں بھیجا ہے۔ علی امین گنڈاپور کو ذہنی علاج کی پیش کش کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم بھی آپریشن کے خواہش مند نہیں تاہم امن کے معاملے میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپریشن کے بغیر حالات کے درست کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو علی امین گنڈاپور نشاندہی کریں۔ آپریشن عزمِ استحکام پر انہیں تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ یہ سچ ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن عزمِ استحکام پر علی امین گنڈاپور نے اختلاف کیا نہ اعتراض۔

گورنر کے پی نے کہا کہ عمران خان وزیرِاعظم بننے کے خواب ضرور دیکھیں تاہم پہلے اپنے مقدمات تو ختم کروائیں۔ پی ٹی آئی کے معاملات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ اب اُس میں احتجاج کی سکت نہیں رہی اور کہتی ہے ہمیں احتجاج کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں :

فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج، ’بتاؤں گا یہ کیسے حکومت میں آئے اور وزیراعلیٰ بنے‘

فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

برف پگھلنے لگی، فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت

علی امین گنڈاپور کی مجبوری کاعلم ہوا، گورنر کی حیثیت سے صوبے کا مقدمہ وفاق میں لڑوں گا، فیصل کریم کنڈی

resignation

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

TALK WITH CHANNEL