Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے کے ڈاکو گروہ کے ہمراہ کراچی والوں کو لوٹنے پہنچ گئے، ڈی آئی جی ایسٹ

کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا، جو واردات کے دوران بڑے اسلحہ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے، اظفر مہیسر
شائع 29 جولائ 2024 12:27pm

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو گروہ کے ہمراہ کراچی والوں کو لوٹنے پہنچ گئے، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان واردات کے دوران بڑے اسلحہ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے کہا کہ کچے کے ڈاکو گروہ کے ہمراہ کراچی والوں کو لوٹنے پہنچ گئے، ملزمان غیر ملکیوں سے 2 کروڑ روپے کی رقم لوٹنے آئے تھے۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہ کراچی میں وائٹ کرولا گینگ انتہائی متحرک تھا، کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں واردات کے دوران راہگیر خاتون کے قتل میں ملوث تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کا گروہ 9 سے 10 رکنی ہے، ملزمان واردات کے دوران بڑے اسلحہ کا بھی استعمال کیا کرتے تھے۔

اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی سمیت سندھ بھر کے دیگر شہروں سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان بڑی وارداتوں کے بعد شہر شہر سے کچے میں چکے جاتے تھے۔

karachi

Crime

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

DIG East

dig east azfar mahesar

azfar mahesar