Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ تحصیل ڈجکوٹ میں رات گئے پیش آیا ہے
شائع 29 جولائ 2024 12:14pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

فیصل آباد کی تحصیل ڈجکوٹ میں رات گئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائرنگ سے کمنٹیٹر اور میزبان زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح شخص نے اسٹیج پر جانےکی کوشش کی تھی۔ تاہم اجازت نہ ملنے پر ملزم کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات سیمی فائنل میچ کے دوران پیش آیا۔

پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس حکام کا بتانا تھا کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے، تاہم گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

firing

FootBall

Faisalabad

injured

Match