کے ٹو بیس کیمپ پر پھنسے 6 کوہ پیماؤں کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا
غیر ملکی کوہ پیماؤں کی جانب سے امدادی آپریشن اور ریسکیو کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا
پاک آرمی نے امریکی، چیلی، مقدونیہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ٹو بیس کیمپ پر مہم جوئی کے دوران ہائی ایلٹی ٹیوڈ سکنیس کا شکار ہوئے۔
کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھے، کوہ پیماؤں نے پاک آرمی سے ریسکیو کے لیے رابطہ کیا، دوسری جانب کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان آرمی کی جانب سے دشوار ترین راستوں اور خراب موسمی حالات کے باوجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کی جان بچائی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
pakistan army
k2 mountain
base camp
american
nepali
مقبول ترین
Comments are closed on this story.