Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی میں طوطا دلانے کے بہانے 2 کم سن بھائیوں کا اغوا اور قتل

مقتولین کا رشتہ دار عطائی ڈاکٹر ملوث نکلا، تلاش میں بھی شامل رہا
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2024 05:10pm

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں طوطوں کے شوق نے 2 بھائیوں کی جان لے لی، عطائی ڈاکٹر نے تاوان کی غرض سے اغوا کیا بے ہوشی کی دوا پلا کر کلینک میں چھپایا لیکن بچے جانبر نہ ہو سکے، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

8 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کو گزشتہ روز ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں علاقے کے عطائی عبدالکریم نے لسی میں بے ہوشی کی دوا پلا کر اغوا کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچوں کا رشتہ دار تھا اور اس نے بچوں کو طوطا دلانے کے بہانے اپنے پاس بلوایا اور انہیں اغوا کر لیا جبکہ ملزم عبدالکریم بچوں کو لاپتہ کرنے کے بعد ان کے گھر والوں کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈتا بھی رہا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لیا تو اس نے واردات کا اعتراف کیا۔

کراچی: ایف بی ایریا میں بچے کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج

کراچی: 7 سالہ بچے کا قاتل 15 سالہ کزن ہی نکلا

بعد ازاں ملزم کے نشاندہی پر کلینک سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جن کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔

ملزم عبدالکریم نے بچوں کو اغوا کر کے 4 کروڑ روپے تاوان مانگنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر 22 لاکھ روپے قرض کا اس قرض کی ادائیگی کے لیے ملزم نے واردات کی منصوبہ کی۔

karachi

child murder

Machar Colony

Child Killed