Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ کو قتل کردیا گیا

ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس
شائع 29 جولائ 2024 08:20am

پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ کے قریب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ضیغم سلطان تارڑ کو قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنماء ضیغم سلطان تارڑ کار پر اپنے گاؤں کوٹ اسحاق جا رہے تھے کہ کولو تارڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ضیغم سلطان تارڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، مقتول سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ کے قریبی ساتھی تھے۔

firing

punjab

hafizabad

istehkam pakistan party

law and order situation

IPP

zaim sultan tarar