Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مری: مبینہ طور پر نشے میں دھت ایس ایچ او کا شہری پر تشدد

مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کشمیر بلاک کی
شائع 28 جولائ 2024 11:27pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

مری میں تھانہ پھگواڑی، لوہر دیول کے ایس ایچ او ملک اصغر نے غل غپاڑہ کیا، مبینہ طور پر نشے میں دھت ایس ایچ او نے شہری پر تشدد کیا۔

ایس ایچ او نے شہری کی گاڑی کی چابیاں چھین لیں، اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔

مقامی لوگوں نے ایس ایچ او کے غل غپاڑے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ کشمیر کو بلاک کیا۔

اہم شاہراہ بند ہونے سے سینکڑوں مسافر رُل گئے۔

lahore

Punjab police