Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفارتی مشن پر حملے کے ملزم جرمنی پولیس پاکستان کے حوالے نہیں کر رہی، دفتر خارجہ

گرفتار کیے گئے دو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے تاکہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جاسکے، ترجمان کا بیان
شائع 28 جولائ 2024 03:44pm

دفتر خارجہ نے ان خبروں کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی سفارتی مشن پر حملے میں ملوث افراد کو پاکستان کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمن پولیس نے دو ملزم گرفتار کیے تھے۔ جرمن پولیس گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور حملے کے مقاصد کا تعین کیا جارہا ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی کہ جرمن حکومت انہیں پاکستان کے حوالے کر رہی ہے یا ایسا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

investigation

Frankfurt

CONSULATE

ATTAKERS

NO EXTRADITION