رنبیر کپور والد کی موت پر روئے کیوں نہیں تھے
بھارتی اداکار رنبیر کپور جہاں اپنی فلم ’اینیمل‘ کی بدولت ایک بار پھر توجہ حاصل کر رہے ہیں وہیں اب اداکار اور ان کے والد رشی کپور سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں رشی کپور کی موت پر ان کے بیٹے رنبیر کپور سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ رشی کپور کی موت پر بیٹے رنبیر کپور روئے نہیں تھے۔
رنبیر کپور کا انکشاف میں مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر پچتھاوا ہوتا ہے کہ والد کی زندگی میں میں نے ان سے تعلقات بحال نہیں کیے۔
جبکہ حال ہی میں انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میں نے رونا دھونا والد کی وفات سے بہت عرصہ قبل ہی چھوڑ دیا تھا۔ میں اس وقت بھی نہیں رویا تھا، جب والد اسپتال میں تھے اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ اب کسی بھی وقت ہمیں چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔
رنبیر کپور سے متعلق عالیہ بھٹ کا انکشاف
رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد ہےکہ میں کمرے تھا اور مجھے پینک اٹیک آئے تھے۔ اب زندگی میں بہت کچھ ہو رہا ہے، جو مجھے سنبھالنی ہے۔
والد سے متعلق رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں جب والد ٹریٹمنٹ کے لیے موجود تھے تو ہم نے 1 سال ایک ساتھ گزارا۔ لیکن ایک مرتبہ وہ میرے پاس آئے رونے لگے، پاپا نے اس قسم کی نرم دلی پہلے کبھی نہیں دکھائی دی تھی۔
رنبیر کے مطابق یہ صورتحال ان کے لیے حیران کن تھی، مجھے نہیں سمجھ آ رہا تھا کہ میں انہیں گلے لگاؤں یا نہیں۔ اس وقت مجھے ہمارے درمیان دوریاں محسوس ہو رہی تھیں۔
رشی کپور لیڈیز پتلون پہننے پر کیوں ہوئے مجبور؟
مجھے شرمندگی ہو رہی ہے کہ مجھ میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں انہیں گلے لگا سکوں۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بیٹی، اہلیہ، والدہ اور بہن کو سنبھالنا ہے، میں اپنی کمزوریاں نہیں شئیر کر سکتا۔
Comments are closed on this story.