Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی ایم این اے، ایم پی اے بھائیوں پر غیر قانونی سڑک بناکر نجی ٹاؤن کی کمرشل ویلیو بڑھانے کا الزام

اورنگ زیب و جہاں زیب کھچی کے علاوہ ثقلین شاہ، افتخار اور قیصر عباس بھی آیف آئی آر میں نامزد ہیں۔
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2024 03:10pm

قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ وہاڑی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف درج کیا گیا ہے جو بھائی ہیں۔

اورنگ زیب کھچی اور جہانزیب کھچی پر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے اُسے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اس کیس میں پٹواری ثقلین شاہ، فرنٹ مین افتخار اور قیصر عباس بھی ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ان پر محکمہ اوقاف کی زمین پر غیر قانونی سڑک تعمیر کرنے کا بھی الزام ہے۔ غیر سڑک تعمیر کرنے کا مقصد کمرشل ویلیو بڑھاکر نجی ٹاؤن کو فائدہ پہنچانا تھا۔

pti leaders

anti corruption

AURANGZEB KHACHCHI

JAHANZEB KHACHCHI