شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 ملزمان گرفتار
کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں زخمیوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں رات گئے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پاک کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین زخمی ملزم سمیت چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کراچی : ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ٹھکانے سے آٹھ مسروقہ موٹر سائیکلیں ، چار پستول اور منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی برآمد منشیات میں کرسٹل، آئس اور دیگر منشیات بھی شامل ہیں۔
نیوکراچی میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے گرفتار ڈاکوئوں اجمل اور شکیل سے پستول ،موبائل فون اور دیگر سامان ملا ہے ادھر ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی میں فائرنگ، دو افراد زخمی ہوئے یوحنا اور توشل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی
تاہم مزید تفتیش جاری ہےڈیفنس موڑ کے قریب فائرنگ سیکیورٹی گارڈ عمران جاں بحق ہوا پولیس کے مطابق متوفی سیکیورٹی گارڈ اپنا ہی اسلحہ اتفاقیہ چل جانے سے جاں بحق ہوا۔
ادھراورنگی ٹاؤن سیکٹر تیرہ گھر میں گولی لگنے سے خاتون رینا زخمی ہوئے واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا صبح سویرے میمن گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے تین سالہ بچی جان سے گئی ہے۔
Comments are closed on this story.