Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث بند اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال

میٹرو بس سروس اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کی گئی
شائع 28 جولائ 2024 11:08am

جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث 3 دن سے بند اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔

میٹرو بس سروس اسلام آباد پاک سیکرٹریٹ سے آئی جے پی تک بحال کی گئی ہے جبکہ فیض آباد سے صدر میٹرو اسٹیشن تک معطل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں آج دن 2 بجے کے بعد میٹرو بس سروس مکمل بحال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج تین دن سے جاری ہے جس کے باعث میٹرو سروس کے علاوہ مری روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

کل بتاؤں گا حکومت والے کیا چاہتے ہیں، حافظ نعیم نے پارلیمنٹ جانے کا اشارہ دے دیا

جماعت اسلامی نے مذاکرات کی حکومتی دعوت قبول کرلی، 10 مطالبات بھی رکھ دیے

لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا، شرکا کی نان چنے اورحلوے سے تواضع

اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی تھی۔

اسلام آباد

Jamat e Islami

jamat e islami protest

Rawalpindi Islamabad Metrobus

metro bus service