Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صہیونی دفاعی نظام کا میزائل مقبوضہ گولان میں جا گرا، 11 اسرائیلی ہلاک

بنیامین نیتن یاہو نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا، حزب اللہ نے حملے کے الزام کی تردید کردی۔
شائع 28 جولائ 2024 09:19am

فضائی حملوں سے دفاع کے لیے اسرائیل میں نصب نظام آئرن ڈوم خود اسرائیل کے لیے خطرہ بن گیا۔ حملوں کو ناکام بنانے کے بجائے یہ نظام اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کی طرف سے داغے جانے والے راکٹ کو تباہ کرنے کے لیے چلایا جانے والا میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے کے بجائے مقبوضہ شمالی گولان کے ایک فٹبال گراؤنڈ میں جا گرا۔

اسرائیلی فضائی نظام کی اِس غلطی کے نتیجے میں بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حکام نے حزب اللہ پر حملے کا الزام عائد کردیا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل خاموش نہیں رہے گا، اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا۔

حزب اللہ نے اس حوالے سے اسرائلیی الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں بچے کھیل رہے ہوں وہاں حملہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز رونما والے اس واقعے کے فوراً بعد اسرائیلی میڈیا کی پروپیگنڈا مشینری نے حزب اللہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔ مجد الشمس نامی علاقے میں واقع فٹبال گراؤنڈ پر جب اسرائیل کا اپنا راکٹ گرا تب وہاں میچ ہو رہا تھا۔

OCCUPIED GOLAN HEIGHTS

IRON DOME

11 ISRAELIS KILLED