حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری پر مقدمات کیخلاف احتجاج،علاقہ میدان جنگ بن گیا
حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری پر مقدمات درج ہونے پر پیون کالونی کے رہائشی سڑکوں پر نکل آئے، بجلی چوری پر مقدمات درج کرنے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا تو علاقہ میدان جنگ بن گیا، جس سے 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
حیدر آباد میں حیسکو کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، پیون کالونی میں لوڈشیڈنگ اور مقدمات درج کرنے پر مظاہرین نے جی او آر تھانے کی حدود شہباز بلڈنگ کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بند کردی۔
جس کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی تاہم مظاہرین نے شدید مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا تو علاقہ میدان جنگ بن گیا اور 6 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 12 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام کا کے الیکٹرک آفس پر حملہ
لکی مروت: لوڈشیڈنگ کے ستائے افراد کا پیسکو دفتر پر دھاوا، گرڈ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ
کے الیکٹرک نے رات میں بجلی کی فراہمی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 15 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اس کے بعد بھی مقدمات ہمارے خلاف ہی درج کیے جارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.